
( ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کرایہ دار کی بے دخلی کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے۔
فیصلے میں کہاگیاہے کہ کرایہ دار کو دفاع کا حق دیے بغیر بے دخلی کا حکم برقرار نہیں رہ سکتا،لیو ٹو کنٹسٹ کی درخواست تاخیر کا شکار نہیں تھی،لیو ٹو کنٹسٹ کی مدت نوٹس کی وصولی نہیں پیشی کی تاریخ سے شمار ہوگی۔
عدالت نے رینٹ ٹربیونل کا درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قراردیتے ہوئے غیر حاضری ختم کرنے کی درخواست دوبارہ میرٹ پر سننے کا حکم دے دیا۔
فیصلے میں کہاگیاکہ جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے،غیر وجوہات پر مبنی عدالتی حکم قانون میں برقرار نہیں رہ سکتا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ بھی ناقابل برداشت ہوگیا؛شہری
عدالت نے رینٹ ٹربیونل کو ایک ماہ میں زیر التوا درخواستوں کا فیصلہ کرنے اوربے دخلی کا مقدمہ چار ماہ میں نمٹانے کی ہدایت جاری کردی۔
جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری محمد وسیم طاہر کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،چودہ صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قراردیاگیاہے۔






