
(اشرف خان ) ملک میں میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3000 روپے اضافے کے بعد 430,436 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2572 روپے اضافے کے بعد 369,062 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,288 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
فی تولہ چاندی 79 روپے اضافے سے 6294 روپے پر پہنچ گئی
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونامہنگاجبکہ چاندی سستی ہو ئی تھی ۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 4,050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھی ۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا تھا۔
10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی تھی ۔






