1

سکولوں سے متعلق ایک اور اہم فیصلہ!

( جنید ریاض)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی اور یونیفائیڈ ڈیٹا سسٹم بنانے پر کام شروع کر دیا ۔
اس نظام کے ذریعے طلبہ کی ٹریکنگ ممکن ہوگی جبکہ ایک کلک پر ان کے پاس یا فیل ہونے، کلاس، عمر، صحت اور رہائشی شہر سمیت دیگر بنیادی معلومات حاصل کی جا سکیں گی، سکول تبدیل کرنے کی صورت میں بھی طلبہ کی یونیک آئی ڈی برقرار رہے گی جس سے تعلیمی ریکارڈ محفوظ رہے گا۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بہتر انتظامی نظام اور تعلیمی معیار کو مؤثر بنانے کے لیے یہ یونیفائیڈ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے یونیک آئی ڈی بنائی جائے گی، بعد ازاں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی یونیک آئی ڈی لازمی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد احمد سے مبینہ ناروا سلوک؛ عطاء اللّہ تارڑ نے مینٹور شپ پروگرام کی تجویزدیدی
سیکرٹری سکول ایجوکیشن مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا نفاذ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں