1

کرشمہ کپور اور ابھیشیک بچن کی منگنی کیوں ٹوٹی تھی؟حقیقت سامنے آگئی 

(ویب ڈیسک)سینئربھارتی اداکارہ نےابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے ایک سینیئر اداکارہ نے سنسنی خیز دعویٰ کردیا۔
لیجنڈری اداکار مکری کی بیٹی نسیم مکری نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ  ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کا رشتہ کرشمہ کپور کی والدہ بابیتا کپور کی مبینہ سخت شرائط اور مخالفت کی وجہ سے ختم ہوا تھا کیونکہ بابیتا کپور شروع سے ہی ابھیشیک اور کرشمہ کے رشتے کے خلاف تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کرشمہ کپور اپنے ہونے والے شوہر ابھیشیک بچن کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑی اور کامیاب اسٹار تھیں اور بابیتا چاہتی تھیں کہ شادی سے پہلے ابھیشک کرشمہ کے نام کروڑوں روپے کی رقم ٹرانسفر کریں۔
نسیم مکری کے مطابق بابیتا کپور کا رویہ انتہائی آمرانہ تھا اور بیٹیاں ان سے شدید خائف رہتی تھیں،بابیتا نے ایک مالی معاہدے کی شرط رکھی تھی جس کے تحت شادی سے قبل ایک بڑی رقم کرشمہ کے نام کی جانی تھی اور طلاق کی صورت میں بھی کرشمہ ایک خطیر رقم کی حقدارتھیں، تاہم بچن خاندان کے لیے یہ شرط ناقابلِ قبول تھی، جس کے باعث یہ رشتہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:اعجاز اسلم نے ہانیہ عامر کا ’’جڑواں بھائی‘‘تلاش کرلیا
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور کی اکتوبر 2002 میں منگنی ہوئی تھی، تاہم جنوری 2003 میں دونوں خاندانوں نے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد کرشمہ کپور نے اسی سال بزنس مین سنجے کپور سے شادی کر لی تھی جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی، جبکہ ابھیشیک بچن نے 2007ء میں ایشوریا رائے سے شادی کر لی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں