1

ڈیزل 4.17 پیٹرول 2.46 فیصد مہنگا  پریشان کن خبر سامنے آ گئی

( وقاص عظیم )وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 9.05 فیصد رہی۔
 رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پیٹرول، ڈیزل، پیاز، انڈے، گھی، آٹا، دالوں اور ایل پی جی سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 6 اشیاء سستی اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.91 فیصد کی کمی ہوئی،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے پیٹرول،ڈیزل سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے 6 اشیاء سستی اور 18 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں ڈیزل 4.17 اور پیٹرول 2.46 فیصد مہنگا ہوا،پیاز 7.62 اور انڈے 3.16 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات اور ادارہ جاتی استعداد بڑھانے سے متعلق اجلاس
ادارہ شماریات کے مطابق گھی،آٹا،دالیں اور ایل پی جی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ٹماٹر 22.96 اور چکن 11.20 فیصد سستا ہوا جبکہ چینی کی قیمتوں اور پہلی سہ ماہی میں بجلی چارجز میں بھی کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں