1

معروف بھارتی کرکٹر ’’اجنکیا رہانے‘‘ کا  تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

(24 ںیوز )معروف بھارتی کرکٹر ’’اجنکیا رہانے‘‘ نے  اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین بیٹر اجنکیا رہانے نے اچانک تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے کرکٹنگ حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔

بیٹر نے انٹرنیشنل کے ساتھ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی الوداع کہہ دیا ہے، اجنکیا رہانے جنہوں نے بھارت کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کی اور 85 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر مجموعی طور پر 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

تاہم وہ کئی سال سے قومی سلیکٹرز کو اپنی کارکردگی سے متاثر نہیں کر پا رہے تھے، اس لیے کسی بھی فارمیٹ میں انہیں منتخب نہیں کیا جا رہا تھا۔

اجنکیا نے تین سال سے ٹیسٹ میں، 8 سال سے ون ڈے اور 10 سال سے کسی بھی ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ تاہم وہ آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی قیادت کر رہے تھے جب کہ فرسٹ کلاس کرکٹ بھی باقاعدگی سے کھیل رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں کامیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں