
(حشمت خان) ضلع کرم کے علاقہ ڈال میں قریبی عزیزوں میں خونریز جھگڑے نے تین افراد کی جان لے لی۔
ضلع کرم میں اپر کرم کے علاقہ ڈال میں چچازاد بھائیوں کے مابین جائیداد کا تنازعہ تھا۔ آج دونوں گریقوں میں جھگڑا ہو اور دوطرفہ فائرنگ ہو گئی۔ فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے۔
فائرنگ سے مرنے والوں والوں میں دو بھائی اصغر حسین اور اسد علی شامل ہیں۔
دو رشتہ دار بھائیوں کی لاشوں کو دیکھ کر کمال حسین بھی دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گیا۔
لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار پہنچادیا گیا۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 16 اگست کو صبح 10 بجے ملک بھر میں بیک وقت ہو گا






