
(راؤ دلشاد)سربراہ مسلم لیگ نون میاں نواز شریف سے صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، لاہور کی تنظیم، پارٹی امور اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پارٹی کی تنظیم کو مزید مضبوط، متحرک اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فعال بنانے کے حوالے سے بھی اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان نوٹیفکیشن جاری






