1

راولپنڈی کے مشہور قتل کیس کا فیصلہ مجرم کو سزائے موت ہوگئی

(24نیوز)  راولپنڈی میں مشہور قتل کیس کا فیصلہ آ گیا۔ عدالت نے تھانہ ریس کورس قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہاب کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔

راولپنڈی کی سیشن عدالت نے تھانہ ریس کورس قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہاب کو سزائے موت کے ساتھ  آٹھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

 سیشن کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا  کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ آجائے، مجرم  شہاب نے لین دین کے جھگڑے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

منشیات فروشی کے مجرموں کو  قید کی سزائیں

 راولپنڈی کی عدالت نے تین منشیات  فروشوں کو بھی 28 سال قید اور اڑھائی لاکھ جرمانے کی سزائیں سنا دیں، ملزم حامد رضا کو 10سال قید ایک لاکھ روپے جرمانے جب کہ عابد اور نبیل کو نو، نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزادئیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں