(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے اہلکار فہیم گل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نمائش چورنگی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار فہیم گل ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول کرتے ہیں جس پر ڈرائیور بھی مسکراتے ہوئے ان کی ہدایات پر عمل کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کا ٹریفک کنٹرول کرنے کا منفرد انداز دیکھیں۔ pic.twitter.com/NyVCLckmEV
— Mir Muhammad (@Mirpak5) July 30, 2026
فہیم گل نے بتایا کہ ان کا تعلق سندھ کے ضلع مٹیاری سے ہے۔
ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی نے بتایا کہ اکثر لوگ فہیم گل کو دیکھ کر مسکراتے ہیں اور ان کا حال احوال بھی پوچھتے ہیں۔
ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے کے لیے فہیم گل کا مخصوص اشارہ ان کا سگنیچر سٹائل بھی بن گیا ہے۔
کراچی کے شہریوں نے بھی ٹریفک اہلکار کے منفرد انداز کو سراہا کیونکہ ان کا مثبت رویہ بدترین ٹریفک میں بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان






