
(24 نیوز )جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت کی جنرل کونسل نے کثرتِ رائے سے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کو دوبارہ امیر منتخب کر لیا، ڈاکٹر محمد مشتاق خان مسلسل دوسری بار جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر منتخب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر محمد مشتاق خان کو دوبارہ امیر منتخب کرنے کا فیصلہ جنرل کونسل کے اجلاس میں عمل میں آیا، سیکرٹری الیکشن کمیٹی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کی کامیابی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر محمد مشتاق خان سیشن 2026 تا 2029 کے لیے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر منتخب ہوئے۔
نومنتخب امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کارکنان کے اعتماد پر اظہارِ تشکر کیا، جماعتی مشن کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی






