1

  کراچی بورڈ کے امتحانات میں سرکاری کالجوں کے سٹوڈنٹس نے پوزیشنیں حاصل کر لیں

(زبیر راشد) بورڈ آف  انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  کراچی کے امتحانات میں سرکاری کالجوں کے سٹوڈنٹس نے کئی پوزیشنیں حاصل کر لیں۔ سرکاری اداروں کے سٹوڈنٹس کی مجموعی پرفارمنس شاندار رہی۔

 سندھ کے وزیر تعلیم  سردار علی شاہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری کالجوں کے سٹوڈنٹس  کو مبارکباد دی ہے۔  

سردار علی شاہ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج سرکاری کالجز کے معیاری تعلیمی نظام اور اساتذہ کی محنت کا واضح ثبوت ہیں۔ سرکاری کالجز کے طلبہ اعلیٰ تعلیم اور عملی زندگی میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔  سندھ حکومت سرکاری کالجز میں تعلیمی معیار اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج سندھ میں بہتر ہوتے تعلیمی نظام اور معیاری سرکاری تعلیمی اداروں کی کامیابی کا واضح ثبوت ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں