1

اٹلی کے سابق ڈیفنڈر فٹ بالر فرانکو بریسی 66 برس کی عمر میں وفات پا گئے

(24 ںیوز )1982 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کے رُکن فرانکو بریسی وفات پا گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔ وہ اس کھیل کے بہترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر جانے جاتے تھے۔

اطالوی کلب اے سی میلان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے بیان میں فرانکو بریسی کی وفات کے بارے میں بتایا گیا۔

فٹ بال کی دُنیا میں بہترین دفاعی کھلاڑی کی حیثیت سے جانے والے والے بریسی نے اٹلی کی جانب سے 81 میچز کھیلے، وہ 1982 میں ورلڈ کپ جیتنے والی اٹلی کی ٹیم کی ٹیم کے رُکن تھے۔

اس کے علاوہ اُنہوں نے 1994 میں برازیل کے خلاف کھیلے جانے والے فائنل میں اٹلی کی ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔

آنجہانی فرانکو بریسی نے اپنا پورا 20 برس کا کیریئر اے سی میلان کی جانب سے کھیلتے ہوئے گزارا، اس دوران اُنہوں نے چھ سیری اے ٹائٹل اور تین یورپین کپ بھی جیتے۔

اُنہوں نے 15 سیزن میں کلب کی قیادت کرتے ہوئے 719 میچز کھیلے اور 33 گول سکور کیے، کلب نے اُن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  فرانکو بریسی کی بطور کھلاڑی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم محسن نقوی کی نئے صوبوں والی بات کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں