(ویب ڈیسک) صراف کی دکان سے چور ہوشیاری کے ساتھ قیمتی ہیروں سے مزین سونے کے زیورات لے اڑے۔ چوروں کا پتہ چلا تو صراف کے ساتھ چوری کا سراغ لگانے والے بھی حیرت زدہ رہ گئے۔
چوری کی ہوش اڑا دینے والی واردات بھارت کی ریاست کرناٹک میں رپورٹ ہوئی ہے۔
تمکرور شہر میں ایک صراف نے صبح دکان کھولی تو بند دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے نہایت قیمتی زیورات غائب تھے۔
بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر تمکرور میں “وشواس جیولرز” میں روزانہ کے معمول کے مطابق سٹاک چیکنگ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ 10 ہیرے کے جڑے سونے کے چھلے اور 2 سونے کی چینز غائب ہیں۔ بارہ زیورات کی اس چوری پر دکان کا مالک اور ملازم سب حیران رہ گئے کیونکہ چور کے بیک وقت ایک درجن زیورات اڑا لے جانے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں تھا۔
دکاندار یہ زیورات غائب دیکھ کر پریشان ہو گیا کہ دکان سے قیمتی زیورات کیسے غائب ہوئے جب کہ نہ تالے ٹوٹے اور نہ ہی کوئی دکان میں چھت یا دیوار سے نقب لگا کر داخل ہوا تھا۔
خوش قسمتی سے وشواس جیولرز کے مالک نے احتاط کرتے ہوئے دوکان کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگوا رکھے تھے جو اب تک کبھی کام نہیں آئے تھے۔
جب دکان کی سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی ریکارڈنگ کوکنگھالا گیا تو چور سامنے آ گیا۔ اس چور کر دیکھ کر دوکان کا مالک اور ملازم سب ہی سر پکڑ کر بیتھ گئے۔
وشواس جیولرز کے کیمروں کی ریکارڈنگ سے انکشاف ہوا کہ چور نے تمام زیورات ایک ایک کر کے چرائے اور اسے چوری کرتے ہوئے نہ تو کوئی گھبراہٹ ہوئی اور نہ ہی خوف آیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام بارہ زیورات کو چرانے کے مناظر ریکارڈ کر رکھے تھے۔ چور کا سبھی زیورات کو چرانے کا طریقہ یکساں تھا۔ وہ ہر زیور کو دانتوں سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے لے جاتا تھا۔ یہ چور ایک بے خوف، مہم جو چوہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں
ریکارڈنگ کو دیکھنے سے معلوم ہوا کہ قیمتی زیورات کا رسیا چوہا ایک ایک کر کے ان زیورات کو گھسیٹ کر دکان کے اندر موجود اپنے بل (burrow) میں لے جا رہا تھا۔ بعد میں عملے نے اس بل کو کھود کر تمام زیورات بحفاظت برآمد کر لئے۔ لیکن یہ سامےن نہین آ سکا کہ آیا شوقین مزاج چوہا تمام زیورات اپنی بیگم کو گفٹ کر رہا تھا یا اس نے کچھ زیور اپنی کسی محبوبہ کو بھی گفٹ کئے تھے۔
مالک اور عملے نے دیکھا کہ چھوٹے سائز کا جفاکش چوہا زیورات کے شوکیس میں آتا اور باری باری وہاں موجود ہیرے جڑے زیورات اٹھا کر لے جاتا رہا۔ اس چوہے نے صرف حسین ترین زیورات کو ہی منہ لگایا، جس سے اس کی زیورات اور ہیروں کی خوبصورتی کو پرکھنے کی صلاحیت بھی سامنے آئی۔
چوہے کی نقل وحرکت دیکھ کر عملے نے اس کے ٹھکانے کا اندازہ لگا لیا اور اس کے گھر (بِل) کو کھود کر دیکھا تو اس میں سے ہیرے جڑی 10 طلائی انگوٹھیاں اور تین سونے کی چین مل گئیں۔ سنیا کی یہ خوش قسمتی رہی کہ چوہے نے بل زیادہ گہری نہیں بنائی تھی اور بل کو کھودنے میں زیادہ دقت پیش نہیں آئی۔
دکاندار کے مطابق ان تمام زیورات کی مالیت 10 لاکھ 50 ہزار (پاکستانی تقریباً 30 لاکھ روپے) ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ کن شہروں میں ہوگاَ تفصیل سامنےآگئی






