1

چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!

(ویب ڈیسک) ایک صراف کی دکان سے چوہا ہوشیاری کے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی ہیروں سے مزین سونے کے زیورات لے اڑا۔

چوری کی یہ انوکھی واردات بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آئی ہے، جہاں ایک صراف نے صبح دکان کھولی تو بند دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب تھے۔

دکاندار یہ دیکھ کر حیران اور پریشان رہ گیا کہ اس کی بند دکان سے قیمتی زیورات کیسے غائب ہوئے جب کہ نہ تالے ٹوٹے اور نہ ہی کوئی دکان میں چھت یا دیوار سے نقب لگا کر داخل ہوا تھا۔

جب چوری کا سراغ لگانے کے لیے دکان میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو دیکھی تو سب یہ دیکھ کر چونک پڑے کہ چور کوئی انسان یا جن بھوت نہیں بلکہ دکان میں موجود ایک چھوٹا سا چوہا تھا، جو دکان میں ہی بل بنا کر رہتا ہے۔

مالک اور عملے نے دیکھا کہ ایک چوہا زیورات کے شوکیس میں آتا اور باری باری وہاں موجود ہیرے جڑے زیورات اٹھا کر لے جاتا رہا۔

چوہے کی نقل وحرکت دیکھ کر عملے نے اس کے ٹھکانے کا اندازہ لگا لیا اور اس کے گھر (بِل) کو کھود کر اس میں سے 10 طلائی انگوٹھیاں اور تین سونے کی چین مل گئیں۔

دکاندار کے مطابق ان تمام زیورات کی مالیت 10 لاکھ 50 ہزار (پاکستانی تقریباً 30 لاکھ روپے) ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں