
(24 نیوز )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
میگا ایونٹ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک میں واقع ایک اسٹیڈیم کو منتخب کیا گیا۔
50اوورز کا ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا، اس سے قبل 2003 کا ورلڈ کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا گیا تھا۔
ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی، آئی سی سی نے اس ایونٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ بھی متعارف کرایا ہے، 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی ، 12 وینیوز پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم محسن نقوی کی نئے صوبوں والی بات کی تائید کرتے ہیں، مصطفیٰ کمال






