1

ہالی وڈ فلم سپائیڈر مین’’برینڈ نیو ڈے‘‘ کو سینماؤں میں ریلیز کر دیا گیا

(زین مدنی )ہالی وڈ فلم سپائیڈر مین’’برینڈ نیو ڈے‘‘ کو سینماؤں میں ریلیز کر دیا، فلم کو ریلیز کرنے کے حقوق ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے پاس ہیں۔ 

فلم سینما کی تاریخ کی پہلی فلم ہے جس کی ایڈوانس بکنگ کروڑوں روپے میں ہوئی، فلم امپورٹ پالیسی کے تحت اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ ریلیز کی گئی ہے۔

فلم ’’اسپائیڈر مین، برینڈ نیو ڈے‘‘ کی ریلیز کا شائقین طویل عرصے سے بے چینی سے انتظار کر رہے تھے اور پہلے ہی دن سینما گھروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔

فلم میں جدید ویژول ایفیکٹس، ایکشن سے بھرپور مناظر اور نئی کہانی کو ناقدین اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردِعمل مل رہا ہے۔

سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فلم کی زبردست ایڈوانس بکنگ اور شائقین کی دلچسپی کے باعث ابتدائی ہفتے میں ریکارڈ بزنس کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں