1

بند آنکھوں سے روبک حل کرنے کا ریکارڈ ویڈیو وائرل

(24 نیوز)امریکی سپیڈ کیوبر ٹومی چیری نے بلائنڈ فولڈ (آنکھوں پر پٹی باندھ کر) روبک کیوب حل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیاہے۔ 

21 سالہ ٹومی چیری نے 28 جون 2026 کو امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر برانچ برگ میں منعقدہ مڈ اٹلانٹک کوائٹ چیمپئن شپ 2026 کے دوران 3×3×3 روبک کیوب کو صرف 11.56 سیکنڈ میں حل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ 11.67 سیکنڈ کے ساتھ آسٹریلیا کے چارلی ایگنز کے پاس تھا، جو انہوں نے 10 جنوری 2026 کو سڈنی میں ہونے والے مقابلے میں بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبر، درخواست گزاروں کے لیے انتظار مزید طویل

ٹومی چیری نے پہلی بار 2021 میں 15.27 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور اس کے بعد وہ تقریباً ہر سال اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے ریکارڈ توڑتے رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹومی چیری اور چارلی ایگنز اس وقت بلائنڈ فولڈ کے ساتھ 3×3×3 روبک کیوب حل کرنے کے تیز ترین اوسط وقت کے مشترکہ عالمی ریکارڈ ہولڈر بھی ہیں جہاں دونوں نے 14.05 سیکنڈ کی اوسط حاصل کی ہے۔

ٹومی چیری نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2024 کے بعد یہ ان کا پہلا عالمی ریکارڈ ہے، اس لیے وہ بے حد خوش ہیں۔

 امید ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لا کر یہ سلسلہ طویل عرصے تک جاری رکھ سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں