
(24 ںیوز )ایرانی پاسداران ایرو اسپیس فورس نے دعویٰ کیا ہےکہ آبنائے ہرمز پر دفاعی نظام کے ذریعے ایم کیو 9 ریپر ڈرون مار گرایا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے ایک ایم کیو-9 ریپر ڈرون کو مار گرایا۔
آئی آر جی سی نے کہا ہے کہ ڈرون کو آبنائے ہرمز کے علاقے میں نصب ایک جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے روک کر نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی پاسدارانِ انقلاب کے فضائی یونٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ یہ بغیر پائلٹ طیارہ کہاں سے روانہ ہوا تھا، تاہم ریپر ڈرونز بنیادی طور پر امریکی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ایران 30 سے زائد امریکی ریپر ڈرونز کو روک چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نیند کے دوران تکیہ انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے،طبی ماہرین کا انکشاف






