8

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تمام متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت

(24 نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے  اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO)، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) کی نجکاری پر پیش رفت کا جائزہ لیاہے۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری (CCoP) کے اجلاس صدارت کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نےنجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ وہ اگلے ہفتے کے آغاز تک پاور ڈویژن کے ساتھ مشاورتی عمل مکمل کرے۔

کمیٹی نے نجکاری پروگرام میں مزید اداروں کو شامل کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا  جبکہ  کمیٹی نے نجکاری ڈویژن کی تجاویز کو ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔

کابینہ کمیٹی نے سالانہ نجکاری پروگرام اور آئندہ کے لائحۂ عمل کا بھی جائزہ لیا،کابینہ کمیٹی نے نجکاری کمیشن کو عمل تیز کرنے کی ہدایت کی،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو مربوط اور بروقت اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تمام متعلقہ حکام کو حکومت کے وسیع تر ساختی اصلاحات کے ایجنڈے پر پیش رفت برقرار رکھنے اورتمام متعلقہ حکام کو نجکاری کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اداروں کی کارکردگی اور کارکردگیِ استعداد کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی،نائب وزیراعظم نے تمام متعلقہ حکام کو معاشی انتظام و نظم و نسق کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں وزیرِ توانائی، مشیر برائے نجکاری، معاون خصوصی نے شرکت کی

سیکریٹری پاور، سیکریٹری نجکاری ڈویژن، سیکریٹری نجکاری کمیشن، سیکریٹری تجارت اور سیکریٹری کابینہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ، وہ آج ہی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :وہاڑی میں بڑی کارروائی، 31 کلو افیون برآمد، ملزمان گرفتار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں