5

سیالکوٹنالہ ایک میں طغیانی پانی آبادیوں میں داخل 

(میاں محمد اشفاق)نالہ ایک میں طغیانی سے بھوپالوالہ اور ڈھلم بلگن کے قریب پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔
نالے کا سیلابی پانی آبادیوں اور زرعی علاقوں کو متاثرکررہاہے، ڈھلم بلگن، چک چوہدو اور ملکھانوالہ کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، سیلابی پانی سے دھان کی کھڑی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کاکا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں سے کتنانقصان ہوا؟پی ڈی ایم اے نےفیکٹ شیٹ جاری کردی
وسیع زرعی رقبے میں پانی پھیلنے سے کسان پریشان ہیں کیونکہ نالہ ایک میں پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھنے لگاہے جو تشویش ناک صورتحال ہے، انتظامیہ اور اہل علاقہ بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں