
(احمد منصور) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کیم آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز برآمد کر کے موقع پر ہی تباہ کر دیں،آپریشن کا مقصد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسیز کا خاتمہ اور خطے میں پائیدار امن کا قیام ہے، علاقے میں موجود مزید خطرات کے خاتمے کے لیے فوری طور پر سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی، وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری عزمِ استحکام کے تحت دہشتگردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد نبوی ﷺ جانے والے زائرین کے لیے بڑی خوشخبری!






