5

بلوچستان: بارودی مواد سے بھری گاڑی پھٹنے فورسز کی کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک

(احمد منصور)بلوچستان کے علاقے سوراب میں بارودی مواد سے بھری گاڑی تیار کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز نے تعاقب کے بعد مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اگست کو 8دہشت گرد خود کش گاڑی تیار کرتے ہوئے دھماکے میں مارے گئے ۔ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان سے وابستہ تھے۔ بھارتی پراکسی دہشتگردوں کے ذخیرہ کئے گئے دیگر بارودی مواد کے ثانوی دھماکے بھی ہوئے، دھماکے اور ثانوی دھماکوں کے نتیجے میں قریب موجود 3 شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اطلاع ملتے ہی فورسز اور بلوچستان پولیس نے علاقے میں مشترکہ کارروائی شروع کی ۔مشترکہ آپریشن کا مقصد دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگانا ہے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا لیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مزید 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، سوراب کے واقعات میں اب تک فتنہ الہندوستان سے وابستہ مجموعی طور پر 18 دہشتگرد ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوان بھی زخمی ہوئے، علاقے میں باقی ماندہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی،عزمِ استحکام کی منظوری نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی نے دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور اور گرد و نواح میں گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض رپورٹ ہونے لگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں