
(24 نیوز)بنگلہ دیش کے حسن محمود کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ہے۔
ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 45 رنز کی اوپننگ شراکت کے بعد یکے بعد دیگرے 74 کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گر گئیں۔
جیک ویدرالڈ 23، ٹریوس ہیڈ 22، کیمرون گرین 13 اور مارنس لبوشین ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں اسٹیو اسمتھ اور ایلکس کیری نے 55 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم 129 کے مجموعی سکور پر کیری بھی 19 رنز بناکر چلتے بنے۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی چیف کا دوطرفہ سیریز ختم کرنے پر زور
ایک اینڈ سے اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالے رکھا تاہم دوسرے اینڈ سے مسلسل وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 198 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
اسٹیو اسمتھ 71 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بیو ویبسٹر 12، کپتان پیٹ کمنز 9، نیتھن لیون 7 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 6 جبکہ تسکین احمد اور عبادت حسین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ دوسرا موقع ہے جب بنگلہ دیشی فاسٹ بولرز نے ایک اننگز میں تمام 10 وکٹیں حاصل کیں۔
حسن محمود کی جانب سے 55 رنز کے عوض 6 وکٹیں کسی بھی بنگلہ دیشی فاسٹ بولر کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرا بہترین ہندسہ ہے۔






