6

14 اگست سے  قبل بڑی خوشخبری! سونے کی قیمت اچانک زمین پر آ گری

(24نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے جبکہ چاندی کی قدر 175 روپے کم ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق جمعرات 13 اگست 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے فی تولہ ہوگیا۔

24 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 1 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 751 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 61 ہزار 866 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 175 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 936 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 150 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 946 روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:مذاکرات ناکام۔۔!پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کردیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں نیچے آئیں،عالمی سطح پر سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 4,380 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 1.75 ڈالر کمی کے بعد 64.57 ڈالر فی اونس پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں