
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت گندم سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبوں کی ضروریات اور ملک میں گندم کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔
دفتر نائب وزیر اعظم کے مطابق ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ گندم کی درآمد کا مقصد ملکی ضروریات پوری کرنا اور قیمتوں پر دباؤ کم کرنا ہے،گندم کی درآمد سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔
لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ واسا نے تفصیلات جاری کردیں
اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر تجارت شریک ہوئے ۔وزیر خوراک سندھ اور چیف سیکریٹری پنجاب ،وفاقی سیکریٹریز قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور تجارت بھی اجلاس میں شریک ہوئے
وزیراعظم کے نیشنل کوآرڈینیٹر برائے خوراک اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام اجلاس میں شریک تھے ۔






