
(وقاص عظیم )شہری پیٹرولیم لیوی کےمسلسل بڑھتےبوجھ تلے دب گئے,پیٹرولیم لیوی کی وصولی 2025۔26 میں ریکارڈ1567ارب 45 کروڑ روپے پرپہنچ گئی،ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی ایک مالی سال میں سب سےزیادہ لیوی وصولی کاانکشاف ہوا ہے۔
کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 50 ارب 16 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی ہے،پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف اورآئی ایم ایف کے تخمینےسے بھی زیادہ رہی۔
وزارت خزانہ کی دستاویزات میں لیوی کی تفصیلات سامنے آگئیں،مالی سال 2025۔26میں لیوی کی وصولی میں347 ارب 24 کروڑ روپےکا اضافہ ہوا،پیٹرولیم لیوی کی وصولی حکومتی ہدف سے تقریبا 100 ارب روپے زیادہ رہی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال لیوی کی وصولی آئی ایم ایف کے تخمینے سے21ارب روپےزیادہ رہی،مالی سال 2025۔26کےلیےآئی ایم ایف نے پیٹرولیم لیوی وصولی کا تخمینہ 1546 ارب روپےلگایا تھا،پیٹرولیم لیوی کی وصولی کاحکومتی ہدف2025۔26 میں 1468ارب روپےمقرر تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024۔25 میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی 1220 ارب21 کروڑ روپے تھی،مالی سال2023۔24میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار19ارب روپےتھی،مالی سال2022۔23میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی580ارب روپےتھی،اس وقت پیٹرول پر 80روپےفی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77روپے28 پیسے فی لیٹرکےحساب سےلیوی عائد ہے،پیٹرول،ڈیزل پر5،5 روپےفی لیٹر کےحساب سےکلائمٹ سپورٹ لیوی الگ عائد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’’اب ہم پر امن احتجاج کی طرف جائیں گے‘‘ سہیل آفریدی اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے سے واپس روانہ






