
(24 ںیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت 355 شخصیات کو اعزازات سے نوازنے کی منظوری دے دی ہے۔
محسن نقوی کو عوامی خدمت کے اعتراف میں نشان امتیازدینے کی منظوری دی گئی ہے، اعزازات کے لیے اعلان کردہ دیگر ناموں میں اسحاق ڈار،محمد اورنگزیب،احد چیمہ اور بلال کیانی کے نام بھی شامل ہیں جن کو بھی نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق مختلف کیٹیگیریز کی 355 شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی عوام کیلئے یوم آزادی پر مبارکباد کا پیغام






