
(24 نیوز)پاکستانی سفارتخانہ کابل میں 80ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی نے پاکستانی پرچم لہرایا، صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
پاکستانی ناظم الامور عبیدالرحمان نظامانی نے بانیانِ پاکستان کی بے مثال جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی داخلی و بیرونی خطرات کے خلاف قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔
پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے قومی عزم کا اعادہ، علاقائی تعاون، امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔
کابل میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پاکستانی پروفیشنلز اور افغانستان میں زیر تعلیم طلبا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم






