3

سیلانی ویلفیئر کے بانی مولانا بشیر فاروق ترکیہ میں زخمی ہوگئے

(ویب ڈیسک)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین مولانا بشیر فاروق قادری اپنے دورہ ترکیہ کے دوران سیلانی ہیڈ آفس ترکیہ کے وضو خانہ ميں پاؤں پھسلنے کے باعث گر کر زخمی ہو گئے، جس کی وجہ سے ان کے کاندھے کی ہڈی میں فریکچر ہوگیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق قادری جمعے کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ترکیہ سے کراچی پہنچ گئے، جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلانی ویلفیئر کا کہنا ہے کہ مولانا بشیر فاروق کی طبیعت بہتر اور مستحکم ہے، جن کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کو عوامی خدمات کے اعتراف میں بڑے اعزاز سے نوازنے کی منظوری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں