2

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

(24 نیوز)آج بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ 

کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پرکنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کیا جا ئے گا۔

قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ وادی بالخصوص سری نگر کو مکمل طور پر فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ 

سری نگر کے بخشی سٹیڈیم کے گرد کئی حصار پر مشتمل سکیورٹی تعینات  کر دی گئی ہے۔

گاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی کی جا رہی ہے۔

بخشی سٹیڈیم میں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب ہوگی۔

مزید پڑھیں:   پاکستان اور فرانس کے درمیان کثیرالجہتی امور پر پیرس میں مشاورت کا انعقاد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں