2

افسوسناک واقعہ! لاہور  سوگ میں ڈوب گیا 

( فاران یامین) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کنال روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس میں کار کی زد میں آکر دو راہگیر جبکہ کار میں سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15 سالہ مزمل، 18 سالہ نعمان، 20 سالہ عبدالرحمن، 17 سالہ فرقان اور 19 سالہ جنید کے نام سے ہوئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:زلزلے کے شدید جھٹکے!

حادثے میں زخمی ہونے والے بچے کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں بھی سروسز ہاسپٹل منتقل کردی گئی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائی مکمل کرتے ہوئے متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں