2

 پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل نئی سمری وزیر اعظم کوبھیج دی گئی 

 (ویب ڈیسک) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک خدا بخش کاکہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے معاملے پر وزیر اعظم کو نئی سمری ارسال کردی گئی ہے۔
کراچی میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک خدا بخش کاکہناتھاکہ سمری میں مشرق وسطیٰ کی جنگی صورت حال میں کمی کے باعث قیمتیں پہلے کی طرح ہر 7 یا 15 روز بعد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ بنانے کا بیان مذاق تھا؛عہدیداروائٹ ہاؤس
دوسری طرف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیلرز کے مارجن میں 15 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی  ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی  کے  اجلاس کے دوران پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15 روپے 51 پیسےاضافہ منظور کرلیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر2روپے68پیسے اضافی بوجھ پڑے گا،پیٹرول کےفی لیٹر پر ڈیلر مارجن ایک روپے 34 پیسے بڑھ جائے گا،ڈیزل کے فی لیٹر پربھی ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوجائےگا، پیٹرول اورڈیزل کے فی لیٹر پر ڈیلرمارجن بڑھ کر19روپے96 پیسے ہوجائے گا،پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرمارجن الگ الگ 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر بنےگا،اس وقت پیٹرول اورڈیزل پر الگ الگ8 روپے 64 پیسےفی لیٹر ڈیلرمارجن عائد ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں