2

جشنِ آزادی پر منچلوں کیخلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن ہزاروں بائیکس ضبط کر لی گئیں

(عابد چودھری)جشن آزادی کے موقع پر  لاہور میں منچلوں، تیز رفتار ڈرائیورز اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

 جشن آزادی کے دو روز کے دوران 3 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں بند کی گئیں۔

حکام کے مطابق ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 5 مقدمات درج کروائے گئے۔

مزید پڑھیں:لاہور:ہربنس پورہ میں کار بے قابو ہو کردرخت سے ٹکرا گئی ، 5 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

 تیز رفتاری، خطرناک کرتب اور روڈ بلاکنگ کرنے والوں کے خلاف بھی 5 مقدمات درج کیے گئے۔

کار ڈرفٹنگ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 2 مقدمات درج کیے گئے۔

جشن آزادی کے دوران ون وے کی خلاف ورزی پر 666 چالان، جبکہ موٹرسائیکل پر 3 سواریاں بٹھانے پر 614 چالان کیے گئے۔

اس کے علاوہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 3351 سواروں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں