2

 ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی بریت  چیلنج کرنے کا فیصلہ

(احسن عباسی)سٹی کورٹ میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی بریت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 پراسیکیوشن نے ملزمہ کی بریت کے فیصلے کی تصدیق شدہ نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔

پراسیکیوشن کے مطابق انمول عرف پنکی کی بریت سمجھ سے بالاتر ہے، نہ ملزمہ پر فردِ جرم عائد ہوئی اور نہ ہی کسی گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

 پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تصدیق شدہ نقول ملنے کے بعد عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے منشیات کے تین مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات، 2 ڈاکو ہلاک، حسینہ نامی لڑکی بھی زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں