2

سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہتے : نواز شریف

(24 نیوز )مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اب عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچانی ہے ، آزاد کشمیر کے عوام پنجاب کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں ، آزاد کشمیر انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ۔

مری میں آزاد کشمیر کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر ہم نے ڈلیو نہیں کیا تو آزاد کشمیر کے عوام ناراض ہوں گے ، ہم نے مخالفین کے ساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا ہے ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے شکایت کا موقع ملے گا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہتے ہیں ، آزاد کشمیر کے انتخابات کے دو مرحلوں میں مسلم لیگ ن کو کامیابی ملی ہے ۔

نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بچہ بھی چاہتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو، انتخابات ہار سکتے ہیں لیکن حوصلہ نہیں ہار سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں :راولپنڈی میں مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر قتل کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں