(24نیوز) بلتستان کی بلند چوٹی براڈپیک پر ایوالاؤنچ کی زد میں آ کر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی ٹیم کے رکن پاکستانی ماؤنٹینئیر سہیل سخی کی لاش بھی کئی روز کی تلاش کے بعد مل گئی۔ سات غیر ملکی کوہ پیماؤں کی لاشیں پہلے تلاش کی جا چکی ہیں۔ دو افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
براڈ پیک سرچ آپریشن اپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی ماؤنٹینئیرز کے ساتھ شامل ہنزہ کے ماؤنٹینئیر سہیل سخی کی لاش بھی تلاش کر لی گئی ہے۔
براڈ پیک سرچ آپریشن کرنے والی آرمی اور سینئیر ماؤنٹینئیرز کی ٹیم نے سہیل سخی کی میت کوآرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کےذریعےبراڈ پیک سےسکردوسی ایم ایچ منتقل کر دیا ہے۔
نیپالی ماؤنٹینئیر نرمل پرجا کی قیادت میں براڈ پیک سمٹ کرنے کے لئے جانے والے دس ماؤنٹینئیر ایوالاؤنچ کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے۔ آرمی اور سینئیر کوہ پیما سرباز خان کی سرچ ٹیموں نے کئی روز کی مشقت کے بعد سات ماؤنٹینئیرز کی لاشین تلاش کر لیں ، یہ تمام غیر ملکی تھے جن میں ٹیم کے لیڈر غیر معمولی ماؤنٹینئیر نرمل پرجا بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: سکردو: براڈ پیک پر برفانی تودے میں دبنے والے غیر ملکی کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع
یہ بھی پڑھیئے:براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں
یہ بھی پڑھیئے: براڈ پیک حادثہ ، جاں بحق ہونیوالے 5 نیپالی کوہ پیماوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں
یہ بھی پڑھیئے: انڈونیشیا میں کئی زلزلوں سے کہرام برپا ہو گیا، درجنوں افراد جاں بحق، 38 لاشیں مل گئیں
تمام غیر ملکی ماؤنٹینئیرز کی میتین ان کے آبائی ملکوں میں بھیجی جا چکی ہیں۔ اب ایک پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی میت بھی مل گئی ہے جسے سکردو سے ان کے آبائی علاقے ہنزہ بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔







