6

آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں مسلم لیگ نون کو سادہ  اکثریت مل گئی

(24نیوز)  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے 3 مراحل مکمل ہو گئے۔  تین مرحلوں میں آزاد کشمیر اسمبلی کی 38 نشستوں پر انتخابات ہو چکے ہیں۔ اب سات حلقوں میں انتخابات ہونا باقی ہے اس کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم ہو گی۔

اب تک ہونے والے تین مرحلوں کے نتائج کے مطابق لیگ مسلم لیگ ن 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے  تنہا اکثریتی پارٹی بن گئی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔ ابھی سدھنوتی اور  راولا کوٹ کی 7 نشستوں پر الیکشن کا چوتھا مرحلہ ہونا باقی ہے جس کے بعد مخصوص نشستوں کی متناسب نمائندگی کے اصول سے تقسیم ہو گی۔

 مسلم لیگ ن موجودہ  25 نشستوں کےساتھ 6 مخصوص نشستیں حاصل کر لے گی تو اس کی نشستین  30 ہو جائیں گی۔ 53 ارکان پر مشتمل  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں  حکومت بنانے کیلئے 27  نشستیں درکار ہوتی ہیں۔  

پاکستان پیپلز پارٹی کو  12 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے اور وہ اسمبلی میں دوسری بڑی پارٹی ہے۔ 

عوامی دست و بازو پارٹی کو صرف ایک نشست ملی ہے۔  3 مراحل میں کوئی بھی آزاد امیدوار کامیاب نہیں ہوا۔

میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں میں مسلم لیگ ن 9 اور  4 پر  پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔

مظفرآباد ڈویژن کی 9 نشستوں میں سے 5 پر مسلم لیگ ن اور 4 پر پیپلزپارٹی نے کامیابی حاصل کی۔

مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے 10 پر مسلم لیگ ن اور 2 نشستیں پی پی جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع باغ اور حویلی میں بھی انتخابی عمل مکمل ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:  میر رضا کے قتل کا المناک واقعہ، تفتیش جہاں تھی وہیں کھڑی ہے، ممکنہ ملزم “گواہ” قرار پا گیا 

باغ اور حویلی میں 2 نشستیں پیپلزپارٹی  نے ھاصل کیں۔ مسلم لیگ ن اور عوامی دست و بازو پارٹی کو ایک ایک نشست ملی۔

پونچھ ڈویژن کے 2 اضلاع پونچھ اور سدھنوتی کی 7  نشستوں کیلئے پولنگ کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں جنرل نشستوں کی تعداد 45 ہے۔

خواتین و دیگر مخصوص نشستوں کی تعداد 8 ہے ۔

کشمیر قانون ساز اسمبلی مجموعی طور پر 53 ممبران کا ایوان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  آج رات گرج چمک کے ساتھ بارش کہاں کہاں ہو گی؟ موسم کی نئی فورکاسٹ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں