
()ہاکی ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ آمنے سامنے ہیں۔ پہلے تین کوارٹرز کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کے دو گول تھے اور پاکستان کے پلئیر کوئی گول نہیں کر سکے تھے۔
پاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ آج 15 اگست کو نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہاگنر ہاکی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ یہ پول ڈی میں پاکستان کا پہلا میچ ہے۔
پاکستان نے ورلڈ کپ میں آج سے پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا تھا۔ پاکستان 2023 کا ورلڈ کپ کھیل نہیں سکا تھا، پاکستان آٹھ سال بعد ورلڈ کپ میں واپس آیا ہے۔
آج میچ کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک گول کیا اور پاکستانی پلئیر کوئی گول نہیں کر سکے۔
دوسرے کوارٹر میں انگلینڈ کے پلئیرز نے ایک اور گول کر دیا اور پاکستان کے پلئیر کوئی گول نہیں کر سکے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوسرے کوارٹر کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔
تیسرے کوارٹر کا کھیل ختم ہو ا تب بھی سکور دو صفر تھا۔ انگلینڈ کے رش میر، وارڈ اور ہوپر نے ایک ایک گول سکور کیا
4 مرتبہ عالمی چیمپئن رہ چکی پاکستانی ٹیم 8 سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں نمبر 3 پوزیشن پر ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں 8 بار ہاکی ورلڈ کپ میں آپس میں میچ کھیل چکی ہیں ، انگلینڈ چار ، پاکستان 2 میچ جیتنے میں کامیاب رہا جبکہ 2 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔
پاکستان نے ہاکی ورلڈ کپ میں 1998 میں انگلینڈ کو 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔






