5

آزاد کشمیر کے حلقہ باغ وسطی میں ری پولنگ؛ ضیا القمر نے مشتاق منہاس کو شکست دے دی

(24نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں باغ وسطی اور باغ شرقی میں ری پولنگ کے نتائج  جاری کر دیئے گئے، ایک نشست پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لی اور ایک نشست پر مسلم لیگ ن کا امیدوار کامیاب ہو گیا۔

 ایل اے 15 وسطی باغ  میں 9 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ ہوئی۔  ری پولنگ کے  بعد  ہفتہ کے روز جاری کئے گئے تمام پولنگ سٹیشنوں کے مکمل نتیجہ کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے  امیدوار سردار ضیاء القمر 17121ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ 

مسلم لیگ ن کے مشتاق احمد منہاس 15295 ووٹ لے  سکے۔  مشتاق منہاس مسلم لیگ نون کی آزاد کشمیر میں پہلی حکومت میں وزیر اطلاعات تھے۔  وہ  گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار سے ہار گئے تھے۔ حالیہ الیکشن میں  پیپلز  پارٹی کے ضیا القمر نے انہیں شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیئے:  آذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی ، باغ شرقی میں ری پولنگ کے نتائج سامنے آ گئے 

2023 کے باغ ضمنی انتخاب میں ضیاء القمر نے اپنے والد کی خالی  کی ہوئی نشست پر PPP کے امیدوار کی حیثیت سے پہلی مرتبہ کامیابی حاصل کی تھی۔ سردار قمر الزماں حالیہ الیکشن میں باغ شرقی کی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار سے ہار گئے۔ قمر الزماں  1990 کے بعد سے باغ سے 8 مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن بنے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  آزاد کشمیر  قانون ساز اسمبلی کے انتخابات  میں مسلم لیگ نون کو سادہ  اکثریت مل گئی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں