2

مشترکہ دفاعی معاہدہ ،مصر سمیت دیگر ممالک کے شامل ہونے کا امکان موجود ہے: ترک صدر

( ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، اسے دوبارہ کھولنا ترجیح ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطے میں لڑائی روکنے کیلئے ثالثی کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کو سراہا۔

صدر اردوان نے حال ہی میں سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ اعلان کیے گئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مستقبل میں مصر سمیت دیگر ممالک کے اس معاہدے میں شامل ہونے کا امکان موجود ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پٹرول کی قیمتوں کیخلاف  احتجاج! اہم ملک  نے عوام کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے محور مزاحمت کو تسلیم کرلیا۔

  ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے کہا کہ ٹرمپ کا اصرار تھا کہ ایران میزائل و نیوکلیئر پروگرام، مزاحمت، ہرمز بالائے طاق رکھے۔

صدرٹرمپ نے دستخط کرکے محاذ مزاحمت کو فارسی میں تسلیم کرلیا، مذاکرات کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکا نے اسی رات ہرمز کی ناکہ بندی ختم کردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں