2

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل، آج حکومتی نمائندوں سے مذاکرات ہوں گے

(بسیم افتخار) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال نویں روز میں داخل ہوگئی، جس کے باعث مال کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور ترسیل کا عمل بدستور بند ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما ملک شہزاد اعوان کے مطابق آج وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے نمائندوں سے گورنر ہاؤس میں مذاکرات ہوں گے،مذاکرات میں گورنر سندھ، وزیر مواصلات، وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اور دیگر حکومتی نمائندے شریک ہوں گے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ تاحال پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز کی پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور ٹرانسپورٹرز احتجاج پر ہیں، امید ہے کہ بہت جلد مسائل حل ہوں گے اور ٹرانسپورٹ کا پہیہ دوبارہ چلنا شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک پُرامن ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کے ساتھ مذاکرات کو جارحانہ سفارتکاری سمجھتے ہیں:ایرانی سپیکر باقر قالیباف

ملک شہزاد اعوان نے پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد خوشخبری ملنے کی امید ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر وہ نہیں آئیں گے اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں