2

محسن نقوی کی خاران میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

(24نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے  کہا کہ آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
 محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں،بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کو ملنے والی نمایاں کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خاران میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد جہنم واصل
وفاقی وزیرداخلہ سید محسن رضانقوی نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم یکسو اور متحد ہے،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں