
(شاہد سپراء)لیسکو نے بجلی بلوں کی مد میں ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔
شہر میں کسی بھی عمارت پر ایک بل ادا نہ ہونے پر تمام کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں لاکھوں صارفین کے گھروں پر ڈیڈ ڈیفالٹر کی مد میں واجبات جمع نہیں ہو سکے،صارفین نے بلوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے ایک اور کنکشن حاصل کرکےبجلی کا استعمال شروع کردیا۔
اب لیسکو نے واجبات کی وصولی کے لئے نادہندہ بلڈنگز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاہےجس کے تحت گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل سمیت تمام ڈیڈ ڈیفالٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:آٹا، گھی، تیل، دالیں، چاول، سبزیاں،پھل، دودھ سب کچھ مہنگا
لیسکو نے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لیگل ٹیموں کو بھی متحرک کر دیاہے،صارفین نے واجبات کی عدم ادائیگی پر مختلف عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے،لیسکو نے عدالتوں سے کیسز کے فیصلے لیکر بلوں کی وصولی کی ہدایت کی ہے۔






