
(24 نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نجی میڈیکل سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا ۔
خواجہ آصف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس نے جس منصوبے کا آغاز کیا، اس کی شہر کو ضرورت تھی۔
انھوں نے کہا کہ میڈیکل ایمرجنسی میں لاہور کی جانب رخ کرنا پڑتا ہے، اس منصوبے سے قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا، ہم اس وقت حکومت کی جانب سے ایک کارڈیک ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا ۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آئندچند روز میں پانچ سو بیڈ پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، یہ منصوبہ ایک سیریز کا حصہ ہے جس میں چیمبر آف کامرس کے کامیاب منصوبے شامل ہیں ، چیمبر آف کامرس نے پبلک سیکٹر کی جہد کی بنیاد رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :محکمہ سکول ایجوکیشن کا گھوسٹ ملازمین کے خلاف بڑا فیصلہ






