2

آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس

(اویس کیانی) آزاد کشمیر میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اس حوالے سےتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں خواتین کے بھرپور اور فعال کردار کو سراہا اور اسے جمہوری عمل کے استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، صدر مسلم لیگ ن آذاد کشمیر شاہ غلام قادر، رانا ثنااللہ، انوشہ رحمان نے شرکت کی۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی اجلاس میں شریک تھیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر بھی اجلاس میں موجود تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں خواتین راہنماؤں اور پارٹی کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا ،اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ناموں کا جائزہ لیا گیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے انٹرویوز بھی کئے ، اجلاس کے بعد خواتین ارکان نے پارٹی قائد اور صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔

یہ بھی پڑھیں :مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکاؤنٹس کا مسئلہ حل کیا جائے؛طاہر محمود اشرفی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں