(24نیوز) کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے شاندار کیرئیر میں کئی امیزنگ گول ایسے کئے کہ مخالفوں اور دیکھنے والے مداحوں دونوں کو ہی آخری لمحے پر ہی پتہ چلا کہ کیا ہو رہا ہے۔ اب رونالڈو نے فٹ بال گراؤنڈ کے باہر اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت گول بھی ایسے کیا کہ گھر والوں اور فینز کو بس آخری لمحے میں ہی پتہ چلا کہ یہ تو گوووول ہو گیا۔
پرتگال کے سپر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کی شکست کا غم غلط کرنے کے لئے فینز کو اپنی شادی کا امیزنگ گول دے دیا لیکن ہمیشہ کی عادت کی طرح اس مرتبہ بھی رونالڈو نے گول ہونے سے پہلے بالکل اندازہ نہیں ہونے دیا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے شادی کی اطلاع اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو شادی کرنے سے صرف 30 سیکنڈ پہلے دی۔
پرتگالی ٹی وی پریزینٹر کرسٹینا فریرا نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز کی 11 اگست کو شادی ہوئی تو شادی کا علم فٹبالر کے اہلِ خانہ کو رونالڈو کی زندگی کا سب سے خوبصورت گول ہونےسے صرف 30 سیکنڈ پہلے ہوا۔ فینز کو ظاہر ہے کہ اس کے کچھ دیر بعد ہی پتہ چلا ہو گا کہ ان کے سٹار نے ایک اور گوووووول کر ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری ہاکی سٹرائیکر کی ادھورا خواب پورا ہونے کی امید ؛خوابوں کی دوسری جنریشن کو منتقلی کی دلچسپ کہانی
کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے پرتگال میں شادی کی تو اس از حد خفیہ میچ میں صرف چار ریفری (گواہ) اور کچھ فین (رونالڈو اور جارجیناکے بچے) شریک ہوئے جبکہ رونالڈو کی والدہ اور تین بہن بھائیوں کو اس شادی کی اطلاع شادی کی رسم سے صرف 30 سیکنڈ پہلے فون سے دی گئی۔

شادی کے بعد رونالڈو کی والدہ ڈولورس نے بیٹے کی جانب سے شادی کی انگوٹھیوں کی تصاویر پر دل کے ایموجی کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا، گویا انہوں نے اپنی بہو کو انڈورس کر دیا۔
شادی کے چند روز بعد رونالڈو اور جارجینا پہلی بار شوہر اور بیوی کی حیثیت سے سامنے آئے اور اپنے بچوں کے ساتھ ریاض کے الاول پارک میں النصر اور الفتح کا میچ دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو نے مغربی کنارے میں آبادکاروں کا تشدد روکنے ، دو ریاستی حل کی طرف بڑھنےکا مطالبہ کر دیا






