
(24 نیوز)آئرلینڈ کی کاؤنٹی کِلڈیر میں ہولناک ٹریفک حادثے میں پانچ افراد ہلاک، 4 زخمی ہوگئے ہیں۔
حادثے میں زخمی ہونے والی دو خواتین کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ ایک خاتون اور بچہ بھی شدید زخمی ہیں۔
پولیس کے مطابق موٹروے پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار غلط سمت سے آنے والی دوسری کار سے ٹکرائی۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک پانچوں نوعمر لڑکے ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔
مزید پڑھیں:امریکہ اور پاسداران انقلاب کا خفیہ رابطہ بے نقاب ہو گیا






