
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی حمایت کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ مکہ کے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے پر صدر ٹرمپ کی حمایت کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر مملکت سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے ساتھ مل کر اپنے اپنے ممالک سمیت پورے خطے کے دفاع اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی قیادت نے جنوبی ایشیا میں ایٹمی تباہی کو روکنے میں مدد کی اور لاکھوں جانیں بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے پائیدار امن سب سے اہم شرط ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان آج سے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا






