5

 سابق  وزیر اعظم کو  شکست دینے والا امیدوار ن لیگ کے ساتھ مل گیا!

(ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں سابق وزیراعظم سردار عتیق کو شکست دینے والے نومنتخب رکن ساجد اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی تمام قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ دینے پر حلقے کے عوام کا بھی شکر گزار ہوں۔

 نومنتخب رکن ساجد اقبال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اپنی پارٹی کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس وقت آزاد کشمیر کی 25 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں، جبکہ مخصوص نشستوں کے انتخاب کے بعد پارٹی کی نشستیں قریباً 33 ہوجائیں گی۔

  یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ پر شناختی کارڈ بھیجنابڑی غلطی؟ ایک کلک اور بینک اکاؤنٹ خالی!

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ساجد اقبال معمولی فرق سے منتخب ہوئے، ان کے حلقے کے عوام نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ساجد اقبال سے آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی، جو انہوں نے قبول کرلی۔

انہوں نے کہا کہ ساجد اقبال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے مسلم لیگ (ن) کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کے اس فیصلے پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں، وہ اپنے حلقے اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہمارے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں